Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْاۙ-وَ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ مَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْاؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ(۱۳) ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ(۱۴)
(پارہ:11، یونس:13-14)
ترجَمہ کنز العرفان: اور بیشک ہم نے تم سے پہلی قوموں کوہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم کیا اور ان کے پاس ہمارے رسول روشن دلائل لے کر تشریف لائے اور وہ ایسے تھے ہی نہیں کہ ایمان لاتے۔ ہم یونہی مجرموں کوبدلہ دیتے ہیں۔ پھر ہم نے ان کے بعد تمہیں زمین میں جانشین بنایا تا کہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے کام کرتے ہو؟
یعنی اے اُمَّتِ مسلمہ! پہلے کئی اُمّتیں گزریں، اُن کی طرف رسول بھیجے گئے، اُن کے لئے اَحْکامات واضِح کھول کر بیان کر دئیے گئے مگر انہوں نے اپنی جانوں پر ظُلْم کیا، نافرمانیاں کیں، ہم نے انہیں ہلاک کر دیا، پِھر تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا گیا تاکہ دیکھیں کہ تم اُن اُمّتوں جیسے ہی عَمَل کرتے ہو یا اللہ پاک کی فرمانبرداری کرتے ہو۔
اللہُ اَکْبَر! یہ ہے اس اُمَّت کو آخری اُمَّت بنانے کی ایک حکمت...!! عُلَما فرماتے ہیں: پچھلی اُمّتوں میں لوگ کیسے کیسے گُنَاہ کرتے تھے، کس طرح دُنیا کو آخرت پر ترجیح دیتے تھے، کیسی کیسی سرکشیاں کیا کرتے تھے، کیسے اللہ پاک نے انہیں مہلت دی، انہیں لمبی لمبی زندگیاں دیں، پھر جب وہ اپنی نافرمانیوں پر پکّے ہو گئے تو اللہ پاک نے کیسے ان پر عذاب نازِل فرمائے، کسی کو آندھی کے ذریعے ہلاک کر دیا، کسی قوم پر پتھر برسائے گئے، کسی قوم پر شدید زلزلے کا عذاب آیا، ان کی طاقت، اُن کی قُوَّت، ان کے اُونچے اُونچے مکانات، اُن کا عِلْم، ان کی مہارتیں کچھ بھی انہیں اللہ پاک کے عذاب سے بچا نہ سکا۔
یہ سب کچھ ہونے کے بعد آخر میں اللہ پاک نے اس اُمّتِ مسلمہ کو بھیجا، قرآنِ مجید