Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?
صالح! مجھ سے نصیحت حاصل کر! مجھ میں فلاں فلاں لوگ رہتے تھے، اب وہ سب مٹی میں دَفْن(Buried) ہیں۔حضرت ابو سائب عبدی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اسی طرح آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک ایک گھر گِنواتے رہے، یہاں تک کہ ہمارے گھر تک پہنچ گئے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے!یہ ہمارے بزرگانِ دین،اللہ پاک کے نیک بندے، کس کس انداز میں عِبْرت لیا کرتے تھے۔ آہ!ایک ہم ہیں*وِیْران گھر *چولہے میں جلتی آگ*سُورج کی دُھوپ(Sunshine) *سردی،گرمی وغیرہ سے عِبْرت لینا تو دُور کی بات ہے*ہماری آنکھوں کے سامنے جنازے اُٹھتے ہیں، ہم عِبْرت نہیں لیتے*خُود اپنے ہاتھوں سے مُردَے قبر میں اُتارتے ہیں،تب عِبْرت نہیں لیتے*فلاں بن فُلاں اچھا بھلا تھا، اچانک ہارٹ اٹیک(Heart Attack) ہوا اور موت کے گھاٹ اُتر گیا*فُلاں نوجوان روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گیا، ایسی بیسیوں خبریں ہم سنتے رہتے ہیں، پھر بھی ہم اپنی موت کو یاد نہیں کرتے، عِبْرت نہیں لیتے۔ کاش! ہم عِبْرت لینے اور قبر و آخرت کو یاد کرنے والے بن جائیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(3):تیسری حکمت: نیک لوگوں کے رستے پر چلنا
پیارے اسلامی بھائیو! اُمّتِ مسلمہ کو آخری اُمّت کیوں بنایا گیا؟ اس کی ایک اور حکمت سنیئے! اللہ پاک فرماتا ہے:
یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُبَیِّنَ لَكُمْ وَ یَهْدِیَكُمْ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ یَتُوْبَ عَلَیْكُمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ(۲۶)
(پارہ:5، النساء:26)
ترجَمہ کنز العرفان:اللہ چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے اور تمہیں تم سے پہلے لوگوں کے طریقے بتادے اور تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔