Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?
عُلَماء فرماتے ہیں: اللہ پاک نے ارادہ فرمایا کہ (اس اُمَّت کو آخری اُمَّت بنا کر) ان کے لئے قرآنِ کریم نازِل فرمائے اور اس ذریعے سے پہلے کے نیک لوگوں کے طَور طریقے، ان کے انداز، ان کی عادات و کردار ہم پر واضِح فرمادےتاکہ ہم نیک لوگوں کے رستے پر چلیں، اس طرح ہم تَوبہ کریں اور اللہ پاک ہماری تَوبہ قبول فرما لے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اُمّتِ مسلمہ کو آخری اُمَّت کیوں بنایا گیا، اس کی اور بھی بہت ساری حکمتیں ہیں، ان میں سے چند ایک ہم نے سننے کی سَعَادت حاصِل کی، کاش! ہم ان حکمتوں کو سمجھنے کی کوشش کریں، کاش! اس ذریعے سے ہم اپنی اہمیت کو پہچان کر اس کے مطابق عمل کرنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!خود کو نیک بنانے اور نیکوں پر اِستقامت پانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جایئے ،الحمد للہ ہمارے پیر و مرشد شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُریدین و مُحِبِّین و تمام عاشقانِ رسول کو سُنّتوں کےمطابق زندگی گزارنے کے لئے”72نیک اعمال “ کا رسالہ عطا فرمایا ہے ،نیک اعمال
[1]... حسن التنبہ لما ورد فی التشبہ،باب بیان الحکم الظاہرۃ فی تاخیر ہذہ الامۃ،جلد:1 ،صفحہ:118 بتغیر قلیل ۔