Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?

کے رسالے پر عمل کی برکت سے  ان شا ء اللہ  ہم نیکیوں پر استقامت پانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ان72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 24 ہے :کیا آج آپ نے ایک دینی  درس (مسجد ،دکان ، بازار وغیر ہ جہاں سہولت ہو) دیا ،یا سنا؟درس دینے  یا سننے کے بے شمار فائدے ہیں اس سے علمِ دین میں اضافہ ہوتا ہے اور بہت سی پیاری پیاری سنتیں سیکھنے کو ملتی ہیں ہمیں چاہیے کہ اس نیک عمل پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی درس میں شرکت کی دعوت دیں۔اللہ پاک ہمیں پابندی کے ساتھ  نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر مہینے جمع کروانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عیادت کرنے کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آیئےعیادت کرنے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے دو  (2) فرامِین مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (1) عُوْدُوا الْمَرِیضَ یعنی مریض کی عِیادت کرو (الادب المفرد، ص۱۳۷، حدیث۵۱۸)(2)جس نے اچّھے طریقے سے وُضو کیا پھر اپنے مسلمان بھائی کی ثواب کی نیّت سے  عِیادت  کی تو اسے جہنَّم سے70سال کے فاصلے تک دور کردیا جائیگا (ابوداوٗدج۳ص۲۴۸حدیث ۳۰۹۷) * ”عیادت کرنا رسول ِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتِ مُبارَکہ ہے *مریض کی عِیادت کرنا سنّت ہے ا گر معلوم ہے کہ عِیادت کیلئے جانے سے اُس بیمار پر گِراں(یعنی ناگوار) گزرے گا، ایسی حالت میں عِیادت کیلئے مت جایئے(بہار شریعت ج۳ص۵۰۵) * اگر مریض سے آپ کے دل میں رَنجش یا طبیعت کو اس سے مُناسَبَت نہیں پھر بھی عِیادت کیجئے * اتّباعِ سنّت کی نیّت سے عِیادت کیجئے اگرمَحض اس لیے بیمار پُرسی کی کہ جب میں بیمار