Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?

Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?

میں پچھلی اُمّتوں کے حالات کھول کر بیان کر دئیے تاکہ یہ اُمَّت عبرت حاصِل کرے، جو پہلے کے نافرمانوں نے کیا، وہ کام یہ اُمَّت نہ کرے، اُن کے رستےپر  نہ چلے بلکہ پہلے کے نیک لوگوں نے جو کام کئے، اُن پر جو جو انعام ہوئے، یہ اُمَّت ان میں غور کر کے نیکی کا رستہ اپنائے۔([1]) اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ كَانُوْا مِنْ قَبْلِهِمْؕ-كَانُوْا هُمْ اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْؕ -وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ(۲۱)

(پارہ:24، المؤمن:21)

ترجَمہ کنز العرفان:تو کیا انہوں نے زمین میں  سفر نہ کیا تو دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں  کا کیسا انجام ہوا؟ وہ پہلے لوگ قوت اور زمین میں  چھوڑی ہوئی نشانیوں  کے اعتبار سے ان سے بڑھ کر تھے تو اللہ نے انہیں  ان کے گناہوں  کے سبب پکڑلیا اور ان کیلئے اللہ سے کوئی بچانے والا نہ تھا۔

اے عاشقانِ رسول! یہ ہے اُمّتِ مسلمہ کے آخری اُمَّت ہونے کی حکمت...!! ہمیں عبرت لینے کے لئے آخری اُمَّت بنایا گیا ہے۔ اب ذرا غور کیجئے! کیا ہم عِبْرت لیتے ہیں؟ آہ!افسوس! ہم پر غفلت (Heedlessness)طارِی رہتی ہے،ہم نصیحت نہیں لیتے،ہم نگاہِ عِبْرت سے محروم ہیں، پچھلی قوموں کے اَحْوال ہم پر واضِح ہیں، قومِ عاد کیسے ہلاک ہوئی، قومِ ثمود پر کیسے عذاب آیا، قومِ شعیب  کس طرح تباہ کر دی گئی، ہم یہ سب سنتے رہتے ہیں، قرآنِ کریم میں ان سب کا ذِکْر موجود ہے، عُلَمائے کرام بیان فرماتے رہتے ہیں مگر افسوس! ہم عِبْرت نہیں لیتے، گُنَاہ چھوڑ کر نیک رستے کے مُسَافِر نہیں بنتے۔


 

 



[1]... حسن التنبہ لما ورد فی التشبہ،باب بیان الحکم الظاہرۃ فی تاخیر ہذہ الامۃ،جلد:1 ،صفحہ:108 مفصلًا۔