Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?
تکبّر کی آفت میں مبتلا تھی، کیا آج ہمارے ہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کو بنیاد بنا کر دِینی باتوں کو پسِ پُشْت نہیں ڈالا جاتا، کیا لوگ یہ نہیں کہتے کہ دُنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور تم ابھی نماز روزے ہی کی بات کر رہے ہو؟* حضرت لُوط عَلَیْہِ السَّلام کی قوم میں فحاشی، بےحیائی اور بدکاری عام تھی، کیا یہ چیزیں آج ہمارے اندر نہیں پائی جاتیں؟*حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلام کی قوم ناپ تول میں کمی کیا کرتی تھی، کیا آج ہمارے یہاں ناپ تول میں کمی نہیں کی جاتی؟ خرید و فروخت میں دھوکہ نہیں دیا جاتا؟ *حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلام کی قوم چوراہوں پر بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ (مس گائیڈ) کیا کرتی تھی، کیا آج ہمارے یہاں ایسا نہیں ہو رہا؟ *حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلام کی قوم نے تو باقاعدہ طَور پر یہ کہا تھا:
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْۤ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُاؕ-
(پارہ:12، ہود:87)
ترجَمہ کنز العرفان: (قوم نے) کہا: اے شعیب! کیا تمہاری نماز تمہیں یہ حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادا کے خداؤں کو چھوڑ دیں یا اپنے مال میں اپنی مرضی کے مطابق عمل نہ کریں۔
ذرا اِنْصاف سے بتائیے! آج جب سُودی لَیْن دَین سے، خرید و فروخت میں دھوکہ دہی سے منع کیا جائے تو بالکل یہی بات آج لبرل اِزْم کے نام پرکہی نہیں جاتی؟ لوگ کہتے نہیں ہیں کہ مولوی صاحِب کو تجارت کا عِلْم، انہیں چاہئے کہ اپنے نماز روزے تک رہیں۔
یہ سب کچھ ہمارے ہاں ہمارے معاشرے میں بھی پایا جا رہا ہے۔ پِھر بتائیے! جب ہم بھی وہی کچھ کر رہے ہیں، جو پچھلی اُمّتیں کیا کرتی تھیں، پِھر یہ منصب جو اُمَّتِ مسلمہ کو دیا گیا؛ پچھلی اُمّتوں پر گواہی دینا، ہم اس منصب پر پُورے کیسے اُتر پائیں گے؟