Ibrat Ke Namonay

Book Name:Ibrat Ke Namonay

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،31جولائی 2025ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

جوتے پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب

مَرد مردانہ اور عورت زَنانہ جوتا استعمال کرے*کسی نے حضرت عائشہ  رَضِیَ اللہُ عنہ ا  سے کہا کہ ایک عورت (مردوں کی طرح) جوتے پہنتی ہے۔ انھوں نے فرمایا: رسولُ ا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مردانی عورَتوں پر لعنت فرمائی ہے۔  ( اَ بُو دَاود،۴/۸۴، حديث: ۴۰۹۹ ) * جب بیٹھیں تو جوتے اتا ر لیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں * (تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ )اوندھے جوتے کو دیکھنا اور اس کو سیدھانہ کرنا ”دولتِ بے زوال “ میں لکھا ہے کہ اگر رات بھر جوتا اوندھا پڑا رہا تو شیطان اس پر آن کر بیٹھتا ہے وہ اس کا تخت ہے۔  (سنی بہشتی زیور حصہ ۵ ص۶۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”بیت الخلاء سے باہر آنے  کے بعد کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ  دُعایہ ہے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِی۔

ترجَمہ: اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے مجھ سے اذیت دور کی اور مجھے عافیت دی۔ (مدنی پنج سورہ، ص204)