Book Name:Ibrat Ke Namonay
آگ*سُورج کی دُھوپ(Sunshine) *سردی،گرمی وغیرہ سے عِبْرت لینا تو دُور کی بات ہے*ہماری آنکھوں کے سامنے جنازے اُٹھتے ہیں، ہم عِبْرت نہیں لیتے*خُود اپنے ہاتھوں سے مُردَے قبر میں اُتارتے ہیں،تب عِبْرت نہیں لیتے*فلاں بن فُلاں اچھا بھلا تھا، اچانک ہارٹ اٹیک(Heart Attack) ہوا اور موت کے گھاٹ اُتر گیا*فُلاں نوجوان روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گیا، ایسی بیسیوں خبریں ہم سنتے رہتے ہیں، پھر بھی ہم اپنی موت کو یاد نہیں کرتے، عِبْرت نہیں لیتے۔ کاش! ہم عِبْرت لینے اور قبر و آخرت کو یاد کرنے والے بن جائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! یہ دُنیا مقامِ عبرت ہے، یہاں جگہ جگہ عِبْرت کے نشان موجود ہیں، کہتے ہیں: جو عِبْرت لیتا نہیں ہے، اسے نشانِ عِبْرت بنا دیا جاتا ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ یہاں دِل نہ لگائیں، عِبْرت لیں، نصیحت حاصِل کریں اور آخرت کی تیاری شروع کر دَیں۔
امام حسن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نصیحت
حضرت ربیع بن صبیح رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہم نے حضرت حسن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے عرض کیا: ہمیں نصیحت فرمائیےتو انہوں نے فرمایا: * تم میں سے جو تندرست (Healthy) ہے،اسے بیماری لگے گی،جو اُسے مصیبت زدہ (Distressed)کر دے گی *جوان کو بڑھاپا آئے گا، جو اُسے فنا کر دے گا*اور بوڑھے کو موت آجائے گی، جو اُسے ہلاک کر دے گی * کیا انجام ویسے نہیں، جیسےتم سن رہے ہو؟* کیا کل روح جسم سے جُدا نہیں ہوگی؟* کیا بندہ اپنے اہل اور مال(Family & Wealth) سے دور نہیں ہو گا؟* کیا کل کفن میں نہیں لپٹا ہوگا؟* کیا کل قبر میں نہیں ہوگا؟* کیا جن کے لئے بندہ کوشش کرتا رہتااورغمگین