Book Name:Ibrat Ke Namonay
ایسی غلطیاں کرتے ہیں، جن کے سبب نماز ہی نہیں ہوتی۔
الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف مساجد اور مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ بالغان کی کلاسز لگا قرآن کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے *جس میں دُرُست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآن پڑھنا سکھایا جاتا ہے *فرض عُلُوم بھی بتائے جاتے ہیں *سنتیں اور آداب بھی سکھائے جاتے ہیں اور *ترجمہ و تفسیر سُننے کا بھی موقع ملتا ہے۔ آپ بھی اس میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جوتے پہننے کی سُنّتیں اور آداب
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت، امیر اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے 101 مدنی پھول سے جوتے پہننے کی سنتیں سنتے ہیں۔ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: (1) جوتے بکثرت استعمال کرو کہ آدمی جب تک جوتے پہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوار ہوتا ہے۔ ( یعنی کم تھکتا ہے) (مُسلِم ص۱۱۶۱ ،حدیث:۲۰۹۶ ) * جوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے* پہلے سیدھا جوتا پہنئے پھر ُالٹا * اُتارتے وَقت پہلے اُلٹا جوتا اُتاریئے پھر سیدھا۔ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو دائیں(یعنی سیدھی ) جانب سے اِبتداء کرنی چاہیے اور جب اُتارے تو بائیں(یعنی الٹی) جانب سے اِبتِداء کرنی چاہیے تاکہ دایاں (یعنی سیدھا)پاؤں پہننے میں اوّل اور اُتارنے میں آخِری رہے۔ (بُخاری،۴/۶۵،حدیث۵۸۵۵ )