Book Name:Ibrat Ke Namonay
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! ہمارے اَسْلاف، بزرگانِ دین، اللہ پاک کے نیک بندے کیسے کیسے عِبْرت لیا کرتے تھے، یہ حضرات قبرستان جاتے، اپنی موت کو یاد کرتے اور اس سے سبق(Lesson) لیا کرتے تھے۔ کاش! ہم بھی عِبْرت لینے والے بنیں، قبرستان حاضِری دیا کریں، قبر میں پیش آنے والے معاملات کے متعلق غور و فِکْر کریں اور اپنی موت کو یاد کیا کریں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! موت کی یاد دِل میں بٹھانے، قبر و آخرت کی تیاری فرمانے اور نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!زِندگی سنور جائے گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنا بھی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر18 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں پڑھا ، یا پڑھایا؟ مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے ۔([1]) *قرآنِ مجید اللہ پاک کی کتاب ہے *بندوں کے نام رَبِّ کریم کا پیغام ہے *مگر افسوس! آج مسلمان قرآنِ کریم سے بہت دُور ہوتے جا رہے ہیں *بہت لوگوں کو دیکھ کر بھی دُرست قرآنِ مجید پڑھنا نہیں آتا *جو پڑھ لیتے ہیں وہ بھی تَجْوِید اور مخارج کی