Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

پھول) ہیں۔ ([1])

(1):نانائے حسنین، رحمتِ دارَین صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا:حُسَيْنٌ مِنِّي وَاَنَا مِنْ حُسَيْنٍ، اَحَبَّ اللَّهُ مَنْ اَحَبَّ حُسَيْنًا یعنی حُسَین مجھ سے ہے اور میں حُسَیْن سے ہوں،جو حُسَین سے محبت کرے اللہ  پاک اس سے محبت فرماتا ہے ([2]) (2):ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: حَسَن و حُسَیْن سے جس نے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے اِن سے دُشمنی کی، اس نے مجھ سے دُشمنی کی ([3]) (3):بخاری شریف میں روایت ہے، اللہ  پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے فرمایا: هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا حَسَن و حُسَین دُنیا میں میرے دو پھول ہیں۔([4])

(4):اور تِرْمذی شریف کی روایت میں ہے: حَسَن و حُسَین جنّتی جوانوں کے سردار ہیں۔ ([5])

امام ِعالی مقام، امامِ حُسَیْن رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ 5 شعبان المعظم، 4 ہجری کو مدینۂ مُنَوَّرَہ  میں پیدا ہوئے۔([6]) 55 سال ، 5 ماہ، 5 دِن اس دُنیا میں تشریف فرما رہے، 10 محرم الحرام، 61 ہجری،  بروز جمعہ کو انتہائی مظلومیت کے ساتھ شہید کئے گئے۔([7]) آپ نے حق پر ثابت قدمی، جواں مردی، استقامت اور صبر و رضا کی لازوال مثال قائِم فرمائی۔


 

 



[1]...کراماتِ امام حسین، صفحہ:3۔

[2]...ترمذی، ابواب المناقب، صفحہ:857، حدیث:3782۔

[3]...مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، جلد:3، صفحہ:182، حدیث:4777۔

[4]...بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب الحسن والحسین، صفحہ:949، حدیث:3753۔

[5]...ترمذی، ابواب المناقب، صفحہ:855، حدیث:3775۔

[6]...امام حسین کی کرامات، صفحہ:3۔

[7]...سوانح کربلا، صفحہ:170۔