Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

ظُلْم کی مَذَمَّت

امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: یزید ظالِم ہے۔ ہمارے معاشرے میں ظُلْم کی بھی بھرمار ہے۔ بہت سارے لوگوں کے ذِہن میں یہ تَصَوُّر ہوتا ہے کہ ظُلْم صرف قتل و غارت ہی کو کہتے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے، ناحق قتل بھی ظُلْم ہے، کسی کو ناحق تھپڑ مارنا بھی ظُلْم ہے، کسی کی رقم دبا لینا، گالیاں دینا، عزّت پامال کرنا، یہاں تک کہ دوسروں کو گھور کر ڈرا دینا، اَحادیث میں اسے بھی ظُلْم قرار دیا گیا ہے۔

اللہ  پاک   ہمیں مسلمانوں  کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آنے اور ان پر کسی بھی طرح  سے ظلم وزیادتی  سے بچنے کی   توفیق عطافرمائے ۔

شیطان کی پیروی کرنا یزیدی کردار ہے

اسی طرح امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: یزید رحمٰن کی اطاعت چھوڑتا ہے، شیطان کی پیروی کرتا ہے۔

اللہ ! اللہ ! یہ تو بڑا امتحان ہے ٭نماز پڑھنا رحمٰن کی اطاعت ہے، نہ پڑھنا شیطان کی پیروی ہے، ہم میں سے کتنے لوگ پکّے نمازی ہیں؟ ٭ ہم میں سے  کتنے لوگ گُنَاہوں سے بچتے ہیں؟ ٭ کتنے لوگ روزے رکھتے ہیں؟ ٭ماں باپ کی اطاعت کرنا ٭بہن بھائیوں کے حقوق پُورے کرنا ٭بیوی کے حقوق پُورے کرنا ٭دوسروں کی عزّت کرنا ٭پُورا پُورا اسلام میں داخِل ہو جانا، رحمٰن کی اطاعت ہے، اس کا اُلٹ کرنا شیطان کی پیروی ہے ٭جھوٹ بولنا، غیبت کرنا، چغلی کھانا، وعدہ خِلافی، گالی گلوچ، یہ سب گُنَاہ ہیں، شیطان کی پیروی ہے، ہم میں سے کتنے لوگ ان گُنَاہوں سے بچتے ہیں؟