Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے ([1])(3): رسولِ اکرم،  نورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:  مَنْ تَمَسَّكَ بِالسُّنَّةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس نے میری سُنّت کو مضبوطی سے پکڑا وہ جنت میں داخل ہو گا۔([2])

اللہ  پاک ہمیں سُنتوں کا پیکر بنائے، ہم نے خُود سُنتوں پر عَمَل کرنا ہے، اس کے ساتھ دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینی ہے، اب وہ نادان جو مَعَاذَ اللہ ! نیکی کی راہ میں رُکاوٹ بنتے ہیں، سنتوں پر عَمَل کرنے والوں کو ترچھی نگاہوں سے دیکھتے ہیں، ان پر طنز کے زہریلے تِیر برساتے ہیں، انہیں ڈرنا چاہئے، اللہ  پاک ہمیں سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(2-9):یزید پلید کی 7بُری عادات

پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ یزید پلید کے بُرے کردار سے بخوبی واقف تھے، اب آئیے! دیکھتے ہیں؛ امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے خُود یزید کے بُرے کردار کی کیسے نشاندہی فرمائی۔ صدر الاَفاضِل، مفتی نعیم الدین مرادآبادی رَحمۃُ اللہ  عَلَیْہ  لکھتے ہیں: جب امام عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کے سامنے یزید بدبخت کی بیعت پیش کی گئی تو آپ نے فرمایا: لِاَنّہٗ کَانَ فَاسِقًا، مُدْمِنَ الْخَمَرِ ظَالِماً یزید فاسِق (یعنی اعلانیہ کبیرہ گُنَاہ کرنے والا)، شراب کا عادِی اور ظالِم ہے (بھلا میں ایسے کی بیعت کیسے کر سکتا ہوں)۔ ([3])  


 

 



[1]...جامع بیانِ عِلْم، بَابُ:عِلْم کے فضائل، جلد: 1صفحہ:201، حدیث:220۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:522، حدیث:8603۔

[3]...سوانح کربلا، صفحہ:114۔