Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

یہ یزید کا بُرا کردار ہے، یہ سب وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے یزید کی بیعت سے انکار فرمایا تھا، میدانِ کربلا میں لازوال قربانی پیش فرمائی تھی۔

(11):یزید اور دُنیا پرستی

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت!  ایک اَہم بات جو ہمیں کربلا سے سیکھنے کو ملتی ہے، وہ یہ کہ یزید بدبخت نے میدانِ کربلا میں جتنا ظُلْم کیا، کروایا  یہ سب اَصْل میں دُنیا کی محبّت اور لالچ کا نتیجہ تھا۔ شیخِ طریقت، امیر اہلسنت، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں: یزید پلید مال و جاہ کی محبت ہی کی وجہ سے سانحۂ کربلا کا باعِث بنا، اس ظالِم بدانجام کو امامِ عالی مقام امام حسین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کی ذاتِ گرامی سے اپنے اِقْتِدار کو خطرہ محسوس ہوتا تھا، حالانکہ امامِ عالی مقام کو دُنیائے  ناپائیدار  کے حصول کے لئے دُنیوی اِقْتِدار سے کیا سروکار! آپ تو کل بھی اُمّتِ مسلمہ کے دِلوں کے تاجدار تھے، آج بھی ہیں اور رہتی دُنیا تک رہیں گے۔

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت! 10 محرم الحرام کو  شہیدوں کے سردار، حضرت امام حسین رَضِیَ اللہ  عنہ کے ایصال ثواب کا اہتمام  کیجئے، گھروں میں محافل کا اہتمام کریں  اور 11 ویں شریف کو  حسینی سید ،حضور غوثِ اعظم  شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ  عَلَیْہ  کے   ایصال ثواب کا بھی اہتمام کیجئے ۔امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں : تاجر اپنی روزانہ کی بِکری(Sale)کا ایک فیصد جبکہ تنخواہ پانے والا اپنی ہرتنخواہ کی رقم سے کم ازکم 2فیصد نکالے اور ماہانہ 11ویں شریف کی نیازکرے تو  اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم!  اُس کی روزی میں بَرَکت ہوگی۔ (اگرگھر میں نیازکرنے میں رُکاوٹ ہوتو کسی بھی