Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲)  قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳) (پارہ۲۹،مدّثّر: ۴۲،۴۳)

ترجمہ کنزُالعِرفان:کون سی چیزتمہیں  دوزخ میں  لے گئی؟وہ کہیں  گے:ہم نمازیوں  میں  سے نہیں  تھے ۔

سَیِّدُ الْمُبلِّغین،رَحْمَۃٌ لّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ عالیشان ہے:بندے سے قيامت کے دن سب سے پہلے جس عمل کے بارے ميں حساب ليا جائے گا، وہ اس کی نماز ہوگی۔ اگر اس کی نماز دُرُسْتْ ہوئی تو وہ نَجات و فَلاح پاجائے گاا وراگر اس ميں کمی ہوئی تو وہ شخص رُسوا و بَربادہوجائے گا۔ (ترمذی، ۱/۴۲۱، حدیث :۴۱۳،مختصرًا)

 پیارےاسلامی بھائیو! اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی  نماز کا طریقہ، نماز پڑھنے کے فَضائل اور نہ پڑھنے کی  وَعیدیں بیان ہوئی ہیں،جن سے بَخُوبی نماز کی اَہَمیَّت کااَندازہ ہوتا ہے۔مدینے کے تاجدار، دو عالَم کے مالک ومختارصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاِرْشادفرمایا:اللہ   کریم نےبندوں پر پانچ(5) نمازیں فرض فرمائی ہیں، جس نے انہیں اَدا کیا اوران کےحَق کومعمولی جانتے  ہوئے ان میں سے کسی کو ضائع نہ کیاتو اللہ  کریم کے ذِمّۂ کرم پراس  کے لئے وَعدہ ہے کہ وہ اُسے جنَّت میں داخل کردے اور جس نے انہیں اَدا نہ کیاتواس  کیلئےاللہ  پاک کےذِمّۂ کرم پرعہدنہیں،چاہے اسے عذاب دے چاہے اسے جنَّت میں داخل فرمائے۔  (ابو داؤد،کتاب الوتر، باب فیمن لم یوتر، الحدیث:۱۴۲۰، ۲/۸۹) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نماز جماعت سے اَدا کرو:

 پیارے اسلامی  بھائیو!قرآنِ پاک اوراحادیثِ مُبارَکہ میں جہاں  بھی نماز کی اَدائیگی کا حکم آیا ہے، اس سے مُراد نماز کو تَمام تَر فَرائض و واجِبات کے ساتھ اَدا کرنا