Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

نماز کی فرضیت:

 پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ جماعت چُھوٹ جانے کے بعداگرکوئی اس نماز کو 27 بار پڑھ لے تب بھی باجماعت نمازپڑھنے کے ثواب کے برابر نہیں پہنچ سکتا۔ یقیناً باجماعت نماز پڑھنے کی اپنی ہی بَرَکتیں ہیں جو بغیر جماعت کے حاصل نہیں ہوسکتیں۔لہٰذاہمیں بھی چاہیے کہ باجماعت نمازکی اَدائیگی کے لئے وَقْت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اوراپنے کام کاج ،اَہل وعِیال اور دیگر مَصْروفیات پر  نمازکو فَوقیت دیں، کیونکہ کوئی  عمل نماز سے بڑھ کر اَہَمیَّت کا حامل نہیں ہوسکتا۔

اللہ  کریم پار 28 سُوْرَۃُ الْمُنَافِقُوْنکی آیت نمبر 9 میں اِرْشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۹)

 ترجمہ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں  اللّٰہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں  اور جو ایسا کرے گاتو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

مُفسرينِ کرام کی ايک جماعت کا قول ہے کہ اس آيتِ مُبارَکہ میں ’’ذِکْرِاللہ‘‘ سے مُراد پانچ(5) نمازيں ہيں، لہٰذا جو اپنے مال مثلاً خريد وفروخت يا پیشے يا اپنی اَوْلاد کی وجہ سے نمازوں کو ان کے اَوْقات ميں اَدا کرنے سے غَفْلَت اِخْتيار کرےگا وہ خَسارہ  پانے والوں ميں سے ہو گا۔ (کتاب الکبائر،الکبیرۃ الرابعۃفی ترک الصلوٰۃ،ص۲۰)

 ایک اور مَقام پر  نماز نہ پڑھنے والوں کے بارے میں،پارہ 29 سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّرۡکی آیت نمبر42,43میں اِرْشاد ہوتاہے :