Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

شادی تک کے تمام اُمُور اور مختلف آداب ِ زِندگی کو بیان کیا گیاہے۔اس کتاب کونہ صِرف خُود پڑھئے بلکہ دوسروں کوبھی  اس کے مُطالَعہ کی ترغیب دِلا  کر ثوابِ جاریہ کے حقدار بنئے۔

بالخصوص بچوں اوربالعموم بڑوں کی تربیت کے حوالے سے وقتاً فوقتاً امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے مختلف موضوعات پر مشتمل رسائل شائع ہوتے رہتے ہیں، مثلاً اب  تک5رسائل منظرِ عام پر آچکے ہیں،وہ 5رسائل کون سےہیں؟،ہو سکے تواپنے پاس لکھ لیجئے اورآج ہی مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے،اِن رسائل کے مطالعہ سے بھی تربیت کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہوں گی۔اِنۡ شَآءَاللّٰہ

وہ 5 رسائل یہ ہیں۔(1)نوروالا چہرہ(2) فرعون کا خواب(3)بیٹا ہوتو ایسا(4)جھوٹا چور (5) دودھ پیتا مدنی مُنّا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

عقلمند کون؟

 پیارے اسلامی  بھائیو!یقیناً عقلمند وہی ہے جو نہ صِرف خُود دین کے اَحْکامات پرعمل پیرا ہوبلکہ اپنی اَولادکوبھی سنّتوں کی پیروی کرنے والا بنائے اورنماز ِ باجماعت کی اَہَمیَّت بتائے،کیونکہ سب عبادتوں میں اَہَم عبادت نماز ہے اوریہی ذَرِیعۂ نَجات اورجنَّت کی کُنْجی ہے،اس لیے نمازکی بَھر پُور حِفاظت کرنی چاہیے اوراسے وَقْت پرجماعت کے ساتھ اَدا کرنا چاہیے۔عُموماًدیکھاجاتاہے کہ لوگ گھر میں ہی نماز پڑھ لیتے ہیں اور مسجد کی  حاضری  سےکَتْراتے اورمحض سُستی کی وجہ سےثَوابِ عظیم سے محروم ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھئے! ہر عاقِل، بالغ، حُر(آزاد)،قادِر پر جماعت واجِب ہے، بِلاعُذر ایک بار بھی چھوڑنے والا  گُنہگار