Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تَعاوُن  کریں،خُود بھی نمازِ باجَماعت کی پابندی کریں اوردوسروں کو نَمازی بنانے کی مُہم بھی تیز سے تیز تَر کر دیں،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے  مسجِد جانے لگیں،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے  نیک عمل نمبر 3پر عمل کی نیّت سےدُوسروں کوباجماعت نماز کی ترغیب دِلاکر ساتھ لیتے جایئے۔ نیک عمل نمبر 3 یہ کہ کیا آج آپ نے گھر ، بازار، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھے وہاں نماز کے اوقات میں نماز پڑھنے سے قبل نماز کی دعوت دی؟( کاش پانچوں نمازوں میں کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجد لیتے جائیں)

اگر ہم میں سے ہرایک نمازی اسلامی بھائی نیک عمل نمبر 3 کا عامل بن جائے تو وہ دن دُور نہیں کہ جب ہماری مَساجدمیں نمازیوں کی بہار یں آجائیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

چلنے کی سُنّتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے”163مدنی پھول“ سے چلنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں: پارہ15سورہ ٔ بنی اسرائیل کیآیت37میں اللہ پاک ارشاد فرمایا ہے :

وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷)

 ترجَمۂ کنز العرفان :اور زمین میں اِتراتے ہوئے نہ چل بیشک تُو ہرگز نہ زمین کو پھاڑدے گا اورنہ ہر گز بلندی میں پہاڑوں کو  پہنچ جائے گا۔