Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

اپنی آخرت کے انجام سے غافِل زِندگی کے دِن گزار رہا تھا ، میری  گُنَاہوں بھری زِندگی میں بہار یُوں آئی کہ مجھے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلے کی سَعَادت مل گئی ، بَس پھر میری خوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا ، مدرسۃُ المدینہ بالغان کی برکات نے میرے تاریک دِل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے روشن کر دیا ، اس میں مجھے قرآنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنتوں پر عمل کا جذبہ بھی ملا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سَعَادت بھی نصیب ہوئی۔ اَلْحَمْدُ للہ ! مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی برکت سے میری زِندگی میں بہار آ گئی ، فیشن پرستی ، موج مستی سے نجات بھی مِل گئی۔

ترا شکر مولیٰ دیا مدنی ماحول                  نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مدنی ماحول

دعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے        نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مَدنی ماحول ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

”حج وعمرہ“ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! اَلْحَمْدُ للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں ، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے : Hajj &Umrah ( حج وعمرہ ) ۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ اور حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ  جان سکتے ہیں ، اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں حج و عمرہ کی دُعائیں ، حرمین شریفین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں ، اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت


 

 



[1]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 647-648۔