Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

نے فرمایا : وہ موت کو کیسے یاد کرتا ہے ؟ عرض کی گئی : اس سے کبھی موت کا ذِکْر سُنا نہیں گیا۔ فرمایا : پھر تو وہ ایسا نہیں ہے جیسا تم کہہ  رہے ہو۔ ( [1] )

موت کو یاد کرنے کے فضائل و فوائد

 * حدیث شریف میں ہے : جسے موت کی یاد خوف زدہ ( Afraid ) کرتی ہے قبر اِس کے لئے جنت کا باغ بن جائے گی ( [2] ) * بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! کىا کسی کو شُہَدا کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گا ؟ فرماىا : ہاں ، اس کو جو دن رات مىں 20 مرتبہ موت کو ىاد کرتا ہو ( [3] ) *  حضرت اَنَس بن مالِک  رَضِیَ اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ حضورِ نبى پاک ، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرماىا : موت کو کثرت سے ىاد کىا کرو کىونکہ وہ گناہوں کو زائل ( Eliminate ) کرتى اور دنىا سے بے رغبتى پىدا کرتى ہے ( [4] ) * حضرت سفىان ثَوری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہمیں ایک بزرگ نے یہ بات بتائی کہ حضورِ اکرم ، نُورِ  مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے اىک شخص کو وصىت کى کہ تم موت کو کثرت سےىادکىاکرو ، وہ تمہیں دوسرے غموں سے آزاد کر دے گی۔ ( [5] ) * حضرت دَقَّاق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : جو موت کو کثرت سے یاد کرتا ہے وہ 3  باتوں کے ذریعے عزت ( Respect ) پاتا ہے : ( 1 ) : اُسے توبہ کى جلد توفىق ملتی ہے  ( 2 ) : اُسے قناعت ( Serenity ) کی دولت مل جاتی ہے اور ( 3 ) : عبادت میں چُستی  نصیب ہوتی ہے۔ مزید فرمایا : اور جس نے  موت کو بھلا دىا وہ 3 باتوں میں گرفتار کیا جائے گا : ( 1 ) : توبہ کى تاخیر ( 2 ) : بقدرِ ضرورت رزق پر راضی نہ ہونا اور


 

 



[1]... مصنف ابنِ ابی شیبہ ، کتاب : الزہد ، باب : ما ذکر عن نبینا فی الزہد ، جلد : 8 ،  صفحہ : 129 ، حدیث : 27۔

[2]...كنز العمال ، كتاب : الموت ، قسم الاقوال ، جز : 15 ، جلد : 8 ، صفحہ : 232 ، حدیث : 42097 ۔

[3]... التذکرہ للقرطبی ، باب ذکر الموت و الاستعداد لہ ،  صفحہ : 7۔

[4]... التذکرہ للقرطبی ، باب ذکر الموت و الاستعداد لہ ،  صفحہ : 7۔

[5]... موسوعہ ابن ابی الدنیا ، الشکر للہ عزوجل ، جلد : 1 ، حدیث : 165۔