Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

یاد رکھ میں ہوں اندھیری کوٹھڑی          تجھ کو  ہوگی مجھ میں سُن وَحشت بڑی

میرے اندر تُو اکیلا آئے گا                ہاں  مگر  اعمال  لیتا  آئے  گا ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدرسۃُ المدینہ بالِغان

پیارے اسلامی بھائیو ! موت کی یاد دِل میں بٹھانے ، قبر و آخرت کی تیاری فرمانے اور نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو جائیے ! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! زِندگی میں مدنی انقلاب برپا ہو گا ، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا سے بےرغبتی کی دولت بھی ملے گی اور اَخْلاق و کردار بھی سَنْوَر جائیں گے۔

12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام : مدرسۃُ المدینہ بالِغان بھی ہے۔

اَلْحَمْدُ للہ ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک ( Overseas ) ہزاروں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں ، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرُست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا  سکھایا جاتا ہےاور مختلف سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی ، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔

فیشن پرست کی زِندگی میں بہار آ گئی

آفندی ٹاؤن ( حیدرآباد ، انٹیرئیر سندھ ، پاکستان ) کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں ایک فیشن پرست ( Fashionable ) نوجوان تھا ، دُنیا کی موج مستی میں گم ،


 

 



[1]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 711 ۔