Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

کی کہ تمہاری جانچ ہو  تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے ۔

 معلوم ہوا؛ زِندگی اور موت ہماری جانچ کے لئے ہے کہ کون زیادہ اچھے اَعْمَال کرتا ہے۔ اس آیت میں اچھے اَعْمَال سے کیا مراد ہے ، اس کے متعلق ایک قول یہ ہے کہ تمہاری جانچ ہو کہ تم میں سے موت کو کون یاد رکھتا ہے ؟ اور کون موت کے لئے خوب تیاری  کرتا ہے ؟ ( [1] )

موت کی تیاری کرو !

صحابئ رسول حضرت طارِق مُحارِبِی  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : یَا طَارِقُ اِسْتَعِدَّ لِلْمَوْتِ قَبْلَ الْمَوْتِ یعنی اے طارق ! مرنے سے پہلے موت کی تیاری کر لو... ! !  ( [2] )

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ ہمیں موت کی یاد دِلاتے ہوئے فرماتے ہیں : یقیناً  جو موت اور اس کے بعد والے معاملات سے صحیح معنوں میں آ گاہ ہے * وہ دنیا کی رنگینیوں اور اس کی  آسائشوں ( Luxuries ) کے دھوکے میں نہیں پڑ سکتا * کیا آپ نے کبھی کسی کو مرنے والے کی قبر میں رکھنے کے لئے فرنیچر تیار کرواتے  * قبر میں ائیر کنڈیشن لگواتے * رقم رکھنے کے لئے تجوری بنواتے * کھیلوں میں جیتے ہوئے کپ اور دُنیوی کامیابیوں کی اَسْنَاد سجانے کے لئے الماری بنواتے دیکھا ہے ؟ نہیں دیکھا ہو گا اور یہ کام شرعاً دُرُست بھی نہیں ہیں ، تو جب سب کچھ یہیں چھوڑ کر جانا ہے تو یہ ڈگریاں ہمارے کس کام کی ؟ جس دولت کے لئے ساری زندگی محنت و مشقت ( Struggle ) کرتے ہیں ، وہ ہماری کیا مدد کرے گی ؟ جس منصب کی بِنا پر ہم شان و شوکت کا اِظْہار کرتے رہے ، وہ آخر ہمارے کیا


 

 



[1]...شعب الایمان ، باب : فی الزہد و قصر الامل ، جلد : 7 ، صفحہ : 408 ، حدیث : 10788 ۔

[2]...معجمِ كبیر ، جلد : 4 ، صفحہ : 391 ، حدیث : 8099 ۔