Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

چادریں ، جن میں تمہیں لپیٹ دیا جائے گا اور مردے کو لگائی جانے والی  خوشبو ! ( [1] )   

صِرْف یہی ہمارا حِصَّہ ہے ، اس کے متعلق فرمایا گیا کہ دُنیا سے اپنا حِصَّہ مت بھولو ! یعنی کفن کو یاد رکھو !

وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی محل بھی      جہاں تاک میں ہر گھڑی ہو اَجَل بھی

بس اب اپنے اِس جہل سے تُو نکل بھی    یہ جینے کا انداز اپنا بدل بھی

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے             یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں

نصیحت کے لئے موت ہی کافی ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! کاش ! ہم موت کو یاد رکھنے والے بن جائیں ، صحابئ رسول حضرت عَمَّار بن یاسِر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : محبوبِ خُدا ، امام الانبیا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : کَفیٰ   بِا لْمَوْتِ وَاعِظًا یعنی نصیحت کے لئے موت ہی کافی ہے۔ ( [2] )   

جب اس بزم سے اٹھ گئے دوست اکثر    اور اٹھتے چلے جا رہے ہیں برابر

یہ ہر وَقْت پیشِ نَظَر جب ہے مَنْظَر               یہاں پر تِرا دل بہلتا ہے کیوں کر

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے                     یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

دِل ہائے گُنَاہوں سے بیزار نہیں ہوتا

وہ نادان مسلمان جو غفلت میں زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ، ان میں سے بعض لوگ کبھی اس طرح کے شِکْوَے کرتے ہیں ، مثلاً * والِدَیْن نے میری تربیت ہی نہیں کی * استاد صاحِب


 

 



[1]... التذکرۃ للقرطبی ، باب ذکر الموت و الاستعدادلہ  ، صفحہ : 9۔

[2]... موسوعہ ابن الدنیا ، کتاب الیقین ، جلد : 1 ، صفحہ : 35 ، حدیث : 31۔