Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

پاس آ گئی تو یہ ایک بظاہِر معمولی نَظَر آنے والی غلطی دِل کی دُنیا کو اُجاڑ کر رکھ دے گی۔ اس لئے خرید و فروخت میں احتیاط  ( Careful ) برتنا انتہائی ضروری ہے۔

زُہد کے موضوع پر انوکھی کتاب

امام اعظم ، امام ابوحنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ کے نہایت ہونہار شاگرد امام محمد بن حَسَن شَیْبَانی رحمۃُ اللہ علیہ سے ایک مرتبہ کسی نے عرض کیا : عالی جاہ ! آپ زُہد ( یعنی دُنیا سے بےرغبتی ) کے موضوع  ( Topic )  پر ایک کتاب لکھ دیجئے ! فرمایا : میں اس موضوع کی کتاب لکھ چکا ہوں۔پوچھا : وہ کونسی ؟ فرمایا : کِتَابُ الْبیُوْع یعنی میری وہ کتاب جس میں خرید و فروخت کے اَحْکام بیان کئے گئے ہیں۔ ( [1] )   

یعنی جو خرید و فروخت کے احکام نہیں جانتا ، وہ حرام سے نہیں بچ سکتا اور جو حرام سے نہ بچ سکے ، وہ زُاہِد کیسے بن جائے گا ؟ معلوم ہوا اَصْل میں زاہِد ، دُنیا سے بے رغبتی رکھنے والا ، دُنیا کی محبّت سے بچنے والا ، متقی پرہیز گار وہی ہے جو خرید و فروخت میں شرعِی احتیاط برتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ بازار اَصْل میں وہ جگہ ہے جہاں دُنیا اور مال و دولت کی محبّت اپنا رنگ دکھاتی ہے ، پہاڑوں اور غاروں میں تنہا رہ کر عِبَادت کر لینا نسبتاً آسان ہے مگر بازار میں جب شیطان پُورے لشکر کے ساتھ حملے کر رہا ہو ، نفسِ اَمَّارہ  ورغلا رہا ہو ، مال و دولت کی محبّت زور پکڑ رہی ہو ، اس وقت نفس و شیطان کے حملوں سے بچ کر پُوری ایمانداری  ( Honesty )  اور شرعِی اَحْکام کی پاسداری کرنا بہت مشکل ہے ، لہٰذا اَصْل زاہِد ، دُنیا سے بےرغبتی رکھنے والا وہی ہے جو دُنیا میں اُتر کر بھی اپنے دِل کو دُنیا سے بچا لیتا ہے۔


 

 



[1]... المبسوط للسرخسی ، کتاب البیوع ، جز : 12 ، جلد : 6 ، صفحہ : 128 ۔