Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

کھوٹاسکہ ہی دیتارہا ہے اور میں بھی جان بوجھ کرلے لیتا  ہوں  تاکہ یہ وہی سکہ کسی دُوسرے مسلمان کو نہ دے آئے۔ ( [1] )  

اللہ پاک ، ہمیں بھی ان عظیم ہستیوں کی اعلیٰ سوچ کا صدقہ نصیب فرمائے ، گُنَاہوں کی آفت سے محفوظ فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ناپ تول میں کمی سے بچئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! خرید و فروخت کے دوران یہ بھی ضروری ہے کہ بیچنے والا چیز پُوری پُوری ناپ یا تول کر دے ، اس میں کمی نہ کرے اور جو خریدنے والا ہے ، اس پر لازِم ہے کہ رقم پُوری ادا کرے ، دھوکے سے کم رقم دینے کی کوشش نہ کرے۔

یہ عیب تو ہمارے بازاروں میں بہت عام ہوتا چلا جا رہا ہے ، ایک ایک ، دو ، دو روپے کر کے شاید روزانہ کروڑوں اربوں روپے کی دھاندلی خرید و فروخت میں کی جاتی ہو گی۔ دھوکہ دہی ، ناپ تول میں کمی اور ڈنڈی مارنے کے ایک سے ایک جدید طریقے لوگ نکالتے ہیں۔ یہ چند سِکّوں کا لالچ خُدانخواستہ جہنّم میں جانے کا سبب بن گیا تو سوچئے ! ہمارا کیا بنے گا ؟

ناپ تول میں کمی کرنے والو ! سنبھل جاؤ !

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ(۲) وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ(۳) 

 ( پارہ : 30 ، سورۂ مطففین : 1 تا 3 )

ترجَمہ کنز الایمان : کم تولنے والوں کی خرابی ہے وہ کہ جب اوروں سے ماپ ( ناپ کر )  لیں پورا لیں


 

 



[1]...احیاء العلوم ، جلد : 3 ، صفحہ : 87 خلاصۃً۔