Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

تجارت۔ یہ پروگرام سُنا ، دیکھا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! خرید و فروخت اور جدید مارکیٹنگ سے متعلق بہت ساری مفید معلومات حاصِل ہوں گی * بہارِ شریعت ، جلد : 2 ، حِصّہ : 11 خرید و فروخت کابیان پڑھ لیجئے ! اس سے بھی خرید و فروخت کے بہت سارے اَحْکام و مسائِل سیکھنے کوملیں گے * 62 صفحات پر مشتمل ایک بہت ہی پیارا رسالہ : تاجروں کے لئے کام کی باتیں مکتبۃ المدینہ سے خرید فرمائیے اور پڑھئے ! ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! خرید و فروخت کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا * اور ایک مشورہ ہے : دار الافتا اہلسنت کا نمبر اپنے پاس ضرور محفوظ کر لیجئے ! جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو ، کسی خاص صُورت سے متعلق شرعِی راہنمائی لینی ہو تو کال کر کے مفتیانِ کرام سے راہنمائی لے لیا کیجئے ! اس سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت سارے گُنَاہوں سے بھی بچ جائیں گے اور عِلْمِ دِین کا بڑا خزانہ بھی ملے گا۔

دار الافتاء اہلسنت کا نمبر : 03113993312 ۔

آئیے ! خرید و فروخت سے متعلق چند احتیاطیں سُن لیتے ہیں :

 ( 1 ) : لڑائی جھگڑے والی صُورتوں سے بچئے !

جب بھی کوئی چیز خریدیں یا بیچیں ، اس میں ایک بنیادی احتیاط یہ ضرور کریں کہ کوئی بھی ایسی صُورت نہ بنے جو لڑائی جھگڑے کی طرف لے جاتی ہو۔

ہمارے دِینِ اسلام میں اِتِّحاد ، اتفاق اور باہمی ہم آہنگی کو بہت اہمیت دی گئی ہے ،  لہٰذا خرید و فروخت کی ہر وہ صُورت جو لڑائی جھگڑے کا سبب بن سکتی ہو ، اس سے بچئے ! مثلاً * جو چیز خریدنی ہے ، وہ پہلے دیکھ لیجئے ! تسلی کر لیجئے ! * قیمت پہلے سے طَے کر لیجئے ! * بعض اَوْقات قیمت صاف لفظوں میں طَے نہیں کی جاتی ، بیچنے والا کہہ دیتا ہے : جو مناسب ہو دے دیجئے گا * عموماً رکشے وغیرہ والے ایسے ہی کہتے ہیں ، صِرْف اتنا کہہ دینے پر رکشے میں سُوار مت