Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

والی چیز بھی اگر بغیر اجازت استعمال کر ڈالی اور روزِ قیامت پکڑے گئے تو ہمارا کیا بنے گا ؟

خِلال کا وبال

مشہور تابعی بزرگ حضرت وہب بن مُنَبّہ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : بنی اسرائیل کا ایک شخص تھا ، اس نے اپنے پچھلے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی ، 70 سال تک لگاتار اس طرح عبادت کرتا رہا کہ دِن کو روزہ رکھتا اور رات کو جاگ کر عبادت کرتا ، نہ کوئی عمدہ غذا کھاتا ، نہ کسی سائے کے نیچے آرام کرتا۔ جب اس عبادت گزار کا انتقال ہوا تو کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا : مَا فَعَلَ اللہ بِکَ اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟ جواب دیا : اللہ پاک نے میرا حِساب لیا ، پھر سارے گُنَاہ بخش دئیے مگر ایک لکڑی جس سے میں نے اس کے مالِک کی اجازت کے بغیر دانتوں میں خِلال کر لیا تھا ، وہ معاف کروانا  رہ گیا تھا ، اس کی وجہ سے اب تک جنّت سے روک دیا گیا ہوں۔ ( [1] )  

سلسلہ آہ ! گُنَاہوں کا بڑھا جاتا ہے          نِت نیا جُرم ہر اک آن ہوا جاتا ہے

لاؤں وہ اشک کہاں سے جو سیاہی دھوئیں گندگی میں مرا دِل حد سے بڑھا جاتا ہے

امتحاں کے کہاں قابِل ہوں میں پیارے اللہ   بےسبب بخش دے مولیٰ ترا کیا جاتا ہے ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دِین میں خرید و فروخت کی اہمیت

اے عاشقانِ رسول ! دِین میں خرید و فروخت کی بہت اہمیت ہے ، ظاہِر ہے خرید و


 

 



[1]... تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرّین ، صفحہ : 47 ۔

[2]... وسائل بخشش ، صفحہ : 432-433ملتقطاً۔