Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

صفتیں جمع ہوں وہ ا کا مقبول بندہ ہے۔ ( [1] )  

نفل عِبَادت سے اَفْضَل عمل

امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ احیاء ُالعلوم میں فرماتے ہیں : تجارت میں راہِ حق پر چلنا مستقل مزاجی سے نفل عبادات کرنے سے زیادہ مشکل ہے ، اسی لئے ایک بزرگ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اَلتَّاجِرُ الصَّدُوْقُ اَفْضَلُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنَ الْمُتَعَبِّدِیعنی سچا تاجِر اللہ پاک کے نزدیک عبادت گزار سے افضل ہے۔ ( [2] )

اللہ پاک ہمیں خرید و فروخت کے معاملے میں احتیاط برتنے ، ایمانداری اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

  آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

خرید و فروخت کے اَحْکام سیکھ لیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! تجارت یا خرید و فروخت ایک مشکل موضوع ہے ، اس کے بہت باریک اَحْکَام و مسائِل ہیں ،  ظاہِر ہے مختصر سے بیان میں یہ سب اَحْکام و مسائِل بیان نہیں ہو سکتے۔ البتہ جو تاجِر ہے ، اس پر تجارت کے ، جو دُکاندار ہے ، اس پر دُکانداری کے اور جو خریدار ہے ، اس پر خریداری کے ضروری اَحْکام سیکھنا فرض ہے ، اَلْحَمْدُ للّٰہ ! * دارُ الافتا اہلسنت موبائل ایپلی کیشن موجود ہے ، اس میں دوسری بہت ساری دِینی معلومات کے ساتھ ساتھ پُورا تجارت کورس بھی الگ سے شامِل کیا گیا ہے ، اس کے عِلاوہ خرید و فروخت سے متعلق فتاویٰ جات بھی موجود ہیں ، یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ! * اس کے عِلاوہ مدنی چینل پر ایک پروگرام ہفتہ وار چلتا  ہے جس کا نام ہے : اَحْکامِ


 

 



[1]...  مرآۃ المناجیح ، جلد : 4 ، صفحہ : 242۔

[2]... احیاءالعلوم ، کتاب : آداب الکسب و المعاش ، باب الثالث : فی بيان العدل ، جلد : 2 ، صفحہ : 95۔