Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein

میں مجھے حضرت بشر حافِی رحمۃُ اللہ علیہ ملے ، میں نے ان سے پوچھا : عالی جاہ ! دِل نرم کیسے ہوتے ہیں ؟ فرمایا : اللہ پاک کے ذِکْر سے۔میں نے عرض کیا : امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضِر ہوا تھا ، اتنا سُنتے ہی حضرت بِشر حافِی رحمۃُ اللہ علیہ نے خوشی سے فرمایا : واہ...  ( کیا بات ہے ) ۔ انہوں نے تمہیں کیا بتایا ؟ میں نے عرض کیا : امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حلال کھانے سے دِل نرم ہوتا ہے۔فرمایا : امام نے اَصْل بنیاد بتائی  (یعنی اَصْل یہی ہے کہ دِل رِزْقِ حلال ہی سے نرم ہوتا ہے ) ۔حضرت عمر بن صالِح رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : پھر میری ملاقات حضرت عبدُ الوَہّاب وَرّاق رحمۃُ اللہ علیہ سے ہوئی ، میں نے ان سے بھی وہی سوال پوچھا : انہوں نے بھی فرمایا : اللہ پاک کے ذِکْر سے دِل نرم ہوتا ہے۔ میں نے عرض کیا : میں امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضِر ہوا تھا ، اتنا سُنتے ہی ان کا چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا ، فرمایا : امام احمد رحمۃُ اللہ علیہ نے تمہیں کیا جواب دیا ؟ میں نے عرض کیا : امام صاحِب فرماتے ہیں : دِل کی نرمی رِزْقِ حلال میں ہے۔ حضرت عبدُ الوَہّاب وَرَّاق رحمۃُ اللہ علیہ نے بھی وہی بات کہی ، فرمایا : امام صاحِب نے اَصْل بنیاد بتائی ہے ( واقعی حلال کھانے کے بغیر دِل ہرگز صاف نہیں ہو سکتا ) ۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! 3 اَوْلیائے کرام کی گواہی ہے کہ دِل کی نرمی اور صَفَائی کے لئے سب سے اَہَم چیز حلال کھانا ہے۔اس سے اندازہ لگائیے ! خرید و فروخت میں احتیاط برتنا ، نہایت ایمانداری کے ساتھ خرید و فروخت کرنا کتنا ضروری ہے ، اگر ہم نے چیزیں خریدنے یا بیچنے میں بےاحتیاطی کی اور خدانخواستہ دوسرے کی چیز ناحق ہمارے


 

 



[1]... حلیۃ الاولیاء ، جلد : 9 ، صفحہ : 193 ، رقم : 13663 ملتقطًا۔