Usman e Ghani Aur Muhabbat e Ilahi

Book Name:Usman e Ghani Aur Muhabbat e Ilahi

فقیہِ مِلَّت مفتی جلال الدین امجدی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خوب جانتے تھے کہ نَدِی کا بہتا ہوا پانی رُک سکتا ہے ، پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے مگر اللہ پاک کے محبوب ، دانائے غیوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان کبھی ٹَل نہیں سکتا ، اس لئے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو پورا یقین تھا کہ حُضُور ، جانِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرما دیا ہے تو اب لازمی مجھے شہادت کا رُتبہ مِل کر رہے گا ، اس لئے آپ سارِی زِندگی اپنی شہادت کے منتظر رہے اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا شہادت کا یہ انتظار کرنا اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں بیان فرمایا ، چنانچہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اور چند دیگر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے متعلق اللہ پاک ارشادفرماتا ہے :    

فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُ  (پارہ21،سورۃالاحزاب : 23)

ترجمہ کنز العرفان : توان میں کوئی اپنی منت پوری کر چکا اور کوئی ابھی انتظار کر رہا ہے۔

یعنی حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اور چند دیگر صحابہ وہ ہیں جو شہید ہو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری کا بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ([1]) سُبْحٰنَ اللہ !  کیا شان ہے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی ...! آپ شہادت کا انتظار کر رہے تھے ، یہ بات بھی اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں بیان فرمائی۔

سخن آکر یہاں عطار کا اِتمام کو پہنچا          تِری عظمت پہ ناطق اب بھی ہیں آیاتِ قرآنی([2])

18 ذو الحجۃ الحرام ، 35 سِنِ ہجری کو 82 سال کی عمر مبارک میں حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا یہ انتظار ختم ہوا ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو مسلمانوں کا خلیفہ مقرر ہوئے 12 سال ہو چکے


 

 



[1]...خطبات محرم ، صفحہ : 154ملتقطاً۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 585۔