Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

  * قربانی کے وَقْت میں قربانی کرنا ہی لازِم ہے،  کوئی دوسری چیز اس کے قائم مقام نہیں ہوسکتی مَثَلاً بجائے قربانی کے بکرا یا اُس کی قیمت صَدَقہ(خیرات) کردی جائے یہ ناکافی ہے۔ ([1]) *قربانی کا جانور بے عَیب ہونا ضَروری ہے،  اگر تھوڑا سا عیب ہو( مَثَلاً کان میں چِیرا یا سُوراخ ہو)تو قربانی مکروہ ہوگی اور زیادہ عیب ہو تو قربانی نہیں ہوگی۔ ([2])

قربانی سے متعلق مزید مسائل جاننے کے لئے امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ابلق گھوڑے سوار اور بہارِ شریعت، حصہ15 صفحہ327تا 353  کا مطالعہ فرمائیے۔

جنّت کا مینڈھا کیسا تھا ؟ جنّتی مینڈھے کے گوشت کا کیا ہوا ؟ کعبہ شریف کو آگ کب اور کس طرح لگی ؟ ، حضرت سیدنا ابراہیم علی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے10مخصوص فضائل جاننے کے لیے رِسالےبیٹا ہوتو ایسا!  کا مطالعہ اِنتہائی فائدہ مند رہے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو! ہم اِسلامی مہینے ذِی الْحِجَّہ کی فضیلت اور قربانی کے فضائل و مسائل سُن رہے تھے۔ عموماً عیدِ قُربان کے موقع پر گوشت کی کثرت کے باعث سبزیاں اور دالیں پکانے کھانے کا رُجحان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور گوشت سے بنے کھانے پکانے کو ہی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ، جس کے باعث گوشت سے جو فوائد و ثمرات ہمیں ملنے تھے، بہت زِیادہ استعمال  کی وجہ سے ہم ان فوائد سے محروم اور گوشت خوری کی آفت میں مُبْتَلا ہونے کے سبب ڈاکٹروں اور حکیموں کے دھکے کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں، لہٰذا گوشت


 

 



[1]... فتاویٰ ہندیۃ،جلد:5،صفحہ:293،بہارِشریعت،جلد :3،صفحہ:335 ۔

[2]... بہارِ شریعت،جلد:3،صفحہ:340۔