Book Name:Teen Pasandida Sifaat
یعنی جو شخص مجھ پر سو(100)مرتبہ دُرُودِپاک پڑھے گا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دے گا کہ یہ شخص نِفاق اور جَہَنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شہیدوں کے ساتھ رکھے گا ۔ (معجم اوسط،من اسمہ محمد،۵/۲۵۲،حدیث: ۷۲۳۵ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت سَعْد بِنْ اَبِیْ وَقَاص رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ صحابئ رَسُول ہیں اور اُن 10 خوش نصیب صحابہ میں سے ہیں، جنہیں مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دُنیا میں ہی جنّت کی بشارت عطا فرمائی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ بہت بہادر، جوشِ ایمانی رکھنے والے، بڑے متقی، پرہیز گار اور عِبَادت گزار تھے۔ایک روز حضرت سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ اپنے جانوروں کی دیکھ بھال فرما رہے تھے کہ آپ کا بیٹا عُمر بن سَعْد آیا اور بولا: ابا جان...! آپ یہاں اُونٹ بکریوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جبکہ لوگ وہاں خلافت کی باتیں کر رہے