Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

دکھانے کے لئے گریبان کھول کر اکڑتے ہوئے ہر گز نہ چلیں کہ یہ احمقوں اور مغروروں  اور فاسقوں کی چال ہے۔ گلے میں سونے کی چین یا ہاتھ میں کڑا (Bracelet)پہننامرد کے لئے حرام ہے اور دیگردھاتوں (Metals) کی بھی ناجائز ہے (3) : اگر کوئی رکاوٹ نہ ہوتو رستے کے کنارے کنارے درمیانی رفتار سے چلئے ، نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ کی طرف اُٹھیں کہ دوڑے دوڑے کہاں جا رہا ہے اور نہ اتنا آہستہ کہ دیکھنے والے کو آپ بیمار لگیں (4) : کسی کے گھر کی بالکنی یا کھڑکی کی طرف بلاضرورت نظراُٹھا کر دیکھنا مناسب نہیں (5) : چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو (6) : بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے ، اسے لاتیں مارتے چلتے ہیں ، یہ قطعاً غیر مہذب طریقہ ہے ، اس طرح پاؤں زخمی ہونےکابھی اندیشہ رہتا ہے ، اور اخبارات یا لکھائی والے ڈبوں ، پیکٹوں اور منرل واٹر کی لیبل (Label) والی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا بےادبی بھی ہے۔ ([1])

سنتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃالمدینہ کی “ بہارِ شریعت “ جلد : 3 ، حصہ : 16 اور شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ “ 550 سنتیں اور آداب “ خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو               سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو          ختم ہوں شامتیں قافلے میں چلو


 

 



[1]...550 سنتیں اور آداب ، صفحہ : 3-5 بتغیر قلیل۔