Book Name:Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay

ہے ، یہ خوف اگر ہمیں نصیب ہو جائے تو یقین کیجئے! *ہمارا معاشرہ واقعی مِثَالی معاشرہ بَن جائے *ہمارے مُعَاشرے سے تمام برائیاں ختم ہو جائیں *گُنَاہوں کے اَڈَّے وِیران ہو جائیں اور پُورا مُعَاشَرہ دُنیا میں جنّت کی تصویر بن جائے۔ اگرچہ گُنَاہوں کے ، جرائِم کے اور بہت سارے اسباب ہیں ، ان میں ایک بہت اَہَم اور بنیادی سبب خوفِ خُدا کی کمی بھی ہے۔ *شراب کیوں پی جاتی ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *آدمی بدکاری کی طرف کیوں بڑھتا ہے ، خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *سُود کیوں کھاتے ہیں ، خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *چوریاں کیوں ہوتی ہیں؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *ڈکیتیاں کیوں ہوتی ہیں؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *ناحق قتل کیوں ہوتے ہیں؟  خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *جُوئے کے اڈّے کیوں چلتے ہیں؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *دوسروں کو ناحق تکلیف کیوں پہنچائی جاتی ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *غیبت کیوں ہوتی ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *چغلی ، جھوٹ ، وعدہ خلافی ، گالی گلوچ ، یہ سب کیوں ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *گھر گھر میں جنگ کیوں ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے *ناپ تول میں کمی کیوں کی جاتی ہے؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے ، غرض؛ گُنَاہوں کی جتنی بھی بڑی فہرست بنا  لی جائے ، اُن تمام گُنَاہوں کے اسباب میں جو بنیادی چیز ملے گی وہ خوفِ خُدا کی کمی ہو گی۔ لہٰذا اَگر ہم اپنے معاشرے کو مِثَالی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں ، اگر معاشرے سے گُنَاہوں کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کے لئے ہم سب کو اپنے اندر خوفِ خُدا پیدا کرنا ہو گا۔

خوفِ خُدا اِسْلام کی بنیادی تعلیم ہے

ذرا غور کیجئے! ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے دُنیا میں تشریف