Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj

سے کھڑے ہوکر ، قبلہ کی طرف رُخ کر کے پِیا جاتا ہے ، *-زَمْ زَمْ ہی وہ مُبَارَک پانی ہے کہ اسے پی کر جو دُعا مانگی جائے پُوری ہوتی ہے۔  

یہ زَمْ زَمْ اُس لئے ہے جس لئے اس کو پیئے کوئی اسی زَمْزم میں جنت ہے ، اسی زَمْزمْ میں کوثَر ہے([1])

*کعبہ شریف کے پاس حجرِ اَسْوَد ہے ، حجرِ اَسْود بھی جنّتی پتھر ہے ، اسے چھونا گُنَاہوں کو مٹاتا ہے ، روزِ قیامت اس پتھر کی 2 آنکھیں ہوں گی ، جن سے یہ دیکھے گا ، زبان ہو گی جس سے یہ بولے گا اور اپنے استلام  کرنے والے کے حق میں گواہی دے گا۔ ([2]) *کعبہ شریف کے ساتھ ہی مَطَاف ہے ، یہ وہ مقام ہے جہاں کعبہ شریف کا طواف کیا جاتا ہے ، اس جگہ 4 سو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے مزارات ہیں *کعبہ شریف کے ساتھ ہی حطیمِ پاک میں سنگِ اسماعیل  یعنی حضرت اسماعیل  عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کی والدہ حضرت ہاجرہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا کے مزارات ہیں ، *اسی کعبہ شریف کے قریب صَفَا اور مَرْوَہ 2 پہاڑیاں ہیں ، *اسی کعبہ شریف کے پاس اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی وِلادت گاہ ہے ، *اسی کعبہ شریف کے قریب مِنیٰ ، مُزْدَلفہ اور عرفات جیسے مُبَارَک مقامات ہیں *یہ کعبہ شریف ہی ہے کہ اس کی عزت کے پیشِ نظر پرندے اس کے اُوپر نہیں اُڑتے ، *یہی وہ کعبہ شریف ہے کہ جب کوئی پرندہ بیمار ہو تو اس کی فِضَا سے گزر کر شِفَا پاتا ہے ، *اسی کعبہ شریف کی حِفَاظت کے لئے  ابابیل سے فِیْل (یعنی ہاتھی) مروائے گئے ، *اسی کعبہ شریف کی طرف لوگوں کے دِل قدرتی طور پرمائِل ہیں ، *اسی کعبہ شریف کی بَرَکت ہے کہ مکہ مکرمہ میں پیداوار کوئی نہیں مگر یہاں قحط نہیں پڑتا ، لوگ


 

 



[1]...مُسْتَدْرک ، کتابُ : الْمَناسک ، جلد : 2 ، صفحہ : 132 ، حدیث : 1782۔

[2]...ترمذی ، کتاب : الحج ، باب : ماجاء فی الحجر الاسود ، صفحہ : 254 ، حدیث : 961۔