Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے کعبہ شریف کی شانِ اَوَّلِیَّت...!! اب اِن تمام روایات کو سامنے رکھ کر سنیئے! اللہ پاک کعبہ شریف کی شان میں اِرْشاد فرماتا ہے :

اِنَّ  اَوَّلَ  بَیْتٍ  وُّضِعَ  لِلنَّاسِ   لَلَّذِیْ  بِبَكَّةَ   (پارہ4 ، سورۃآلِ عمران : 96)      

ترجمہ کنزُ العِرفان : بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیاوہ ہے جو مکہ  میں ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو!  ہم نے ابتداء میں سُنا کہ غیر مسلموں نے مسلمانوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیت المُقَدَّس  چونکہ مُلکِ شام میں ہے اور مُلْکِ شام بابرکت سرزمین ہے ، لہٰذا بیت المُقَدَّس ، کعبہ شریف کی نسبت زیادہ اَفْضَل ہے ، چنانچہ اللہ پاک نے اِرْشاد فرمایا : سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عِبَادت کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ  میں ہے۔

مَعْلُوم ہوا بیت المُقَدَّس  بہت فضیلت والا ہے ، یہ مُلْکِ شام میں ہے اور مُلْکِ شام بہت بابرکت مقام ہے مگر کعبہ شریف مکہ مکرمہ میں ہے اور مکہ مکرمہ اُن 2 شہروں میں سے ایک ہے جو دُنیا کے تمام شہروں میں سب سے زیادہ فضیلت والے ہیں ، وہ 2 شہر کون سے ہیں؟ ایک مَدِیْنَہ مُنَوَّرَہ اور دوسرا مَکَّہ مُکَرَّمَہ۔

مَکَّہ مُکَرَّمَہ کے فضائل

*  مکہ مکرمہ وہ شہر ہے جسے اُمُّ القریٰ (یعنی تمام شہروں کی اَصْل) کہا جاتا ہے ، * مکہ مکرمہ وہ شہر ہے کہ ابھی زمین بنائی بھی نہیں گئی تھی ، اس سے 2 ہزار سال پہلے فرشتے اس مقام پر تسبیح کرتے تھے ، * انسانوں کی پیدائش سے 2 ہزار سال پہلے سے فرشتے مکہ مکرمہ میں حج کیا کرتے تھے ، * مکہ مکرمہ بابرکت ہے ، * مکہ مکرمہ امن والا ہے ، * مکہ مکرمہ وہ