Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj

اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ اور حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ  جان سکتے ہیں ، اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں حج و عمرہ کی دُعائیں ، حرمین شریفین مُقَدَّس  مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں ، اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ جن کے پاس اسمارٹ فون (Smart Phone) کی سہولت ہے ، وہ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّمنے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!               جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صُلح کروانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جو شخص لوگوں کے درمیان صُلح کروائے گا اللہ پاک اس کا معاملہ دُرُست فرما دے گا ، اور اسے ہر کلمہ بولنےپر ایک غُلام


 

 



[1]...جامع بیانِ عِلْم ، بَابُ : عِلْم کے فضائل ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔