Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj

ابراہیم مَوْجُود ہے ، *- “ مقامِ ابراہیم “ ایک جنّتی پتھر ہے اور یہ وہ مُبَارَک پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے کعبہ شریف کی دِیواریں اُونچی کیں ، *-مقامِ ابراہیم وہ مُبَارَک پتھر ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اس پر کھڑے ہوتے ، کعبہ شریف کی دیواریں اُونچی کرتے ، جس قدر دیوار اُونچی ہوتی جاتی ، یہ پتھر بھی اُونچا ہوتا جاتا اور شام کو جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اُترتے تو یہ پتھر نیچا ہو جاتا تھا ، *-مقامِ ابراہیم وہ مُبَارَک پتھر ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے اس پر قدم مُبَارَک رکھے تو یہ اتنا نرم ہو گیا کہ اس نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے قدموں کے نشانات اپنے سینے پر لے لئے جو ہزاروں سال گزرنے کے باوُجود اب تک مَوْجُود ہیں ، *-اللہ پاک نے اس پتھر کو اتنی عظمت بخشی کہ تمام حاجیوں کے سَر اس کی طرف جھکا دئیے فرمایا([1]) :

وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ-   (پارہ1 ، سورۃالبقرۃ : 125)         

ترجمہ کنزُ العِرفان : (اے مسلمانو!)تم ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ۔

*کعبہ شریف ہی وہ مُبَارَک مقام ہے کہ اس کے قریب زَم زَم شریف کا کنواں ہے ،  *-زَمْ زَمْ وہ مُبَارَک پانی ہے کہ یہ اُسی مقصد کے لئے ہے جس مقصد کے لئے اسے پیا جائے ، ([2]) *-زَمْ زَمْ شریف شِفَا کے لئے پیا جائے ، اللہ پاک شِفَا عطا فرمائے گا ، *-زَمْ زَمْ شریف پیاس بجھانے کے لئے پیا جائے پیاس بجھے گی ، بھوک مٹانے کے لئے پیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بھوک مٹے گی ، *-یہی وہ مبارک پانی ہے جسے اس کی عظمت کی وجہ


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ، پارہ : 4 ، آل عمران ، تحت الآیۃ97 ، جلد : 4 ، صفحہ : 37 ۔

[2]...مُسْتَدْرک ، کتابُ : الْمَناسک ، جلد : 2 ، صفحہ : 132 ، حدیث : 1782۔