Book Name:Teen Psandida Sifat

اے عاشقانِ رسول!عمامہ شریف باندھنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے*ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے ہمیشہ سرِ اقدس پر ٹوپی مبارک پر عمامہ سجا کر رکھا *سفر و حضر میں بھی سرِ اقدس پر عمامہ شریف جگمگاتا تھا  *آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم عمامہ میں شملہ چھوڑتے تھے جو کبھی ایک کندھے پر ، کبھی دونوں کندھوں کے درمیان پڑا رہتا تھا *آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّممختلف مواقع پر مختلف رنگ کا عمامہ شریف استعمال فرمایا کرتے تھے۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے سَفید ، سیاہ ، سبز ، زَعْفرانی ، حرقانی ، زرد ، دھاری دار سرخ رنگ کا عمامہ باندھنا ثابت ہے۔

عمامہ باندھنے کے فضائل اور اس بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب “ عمامہ کے فضائل “ کا مطالعہ کیجئے!   اللہ پاک ہمیں بھی سُنّت کی نیت سے ہمیشہ سَر پر عِمامے کا تاج سجائے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔   

شان کیا پیارے عمامے کی بیاں ہو یا نبی!       تیری نعلِ پاک کا ہر ذرَّہ رشکِ طور ہے

ہوں غلامِ مصطَفٰے عطار کا دعویٰ ہے یہی       کاش! آقا بھی یہ فرما دیں ہمیں منظور ہے([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 485بتغیر قلیل۔