Book Name:Maut Ki yad Kay Fazail

ہونےکے باوجوداتناخوفِ خدا رکھیں اورموت کویادکریں اورایک ہم سر سے لے کر پاؤں تک گناہوں میں ڈُوبے ہوئے ہیں ، اس کے باوجود موت سے بے فکر ہیں  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

موت کو یاد  رکھیں

پیارے اسلامی بھائیو! *موت کو یاد رکھیں کہ یہ لذتوں کو ختم کرنے والی* ربِّ رحیم کا قُرب دلانے والی*دلوں سے غفلت کا پردہ اُتارنے والی * موت سے پہلے موت کی تیاری کروانے والی* راہِ حق پر چلانے والی ہے *دنیاوی نعمتوں اوروسعتوں سے دھوکہ کھانےسےروکنےوالی ہے *دنیاوی مصیبتوں پر صبرآسان بنانے والی ہے ، *دنیا کی دولت سے بے رغبتی پیدا کرنے والی ہے *نیکیوں میں اضافہ کروانے والی ہے*گناہوں سے روکتی ، توبہ پر اُبھارتی اوراپنے ربِّ کریم کے قُرب کی خواہش پیدا کرنے والی ہے۔

موت کویاد رکھنے کے فضائل و فوائد

پیارے اسلامی بھائیو!موت کو بکثرت یادرکھنے کے بہت سے فضائل و فوائد ہیں ، آئیے!ہم بھی کچھ سُنتے ہیں* جو دن رات میں20 مرتبہ موت کو یاد کرے اسے شہیدوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ *موت کو زیادہ یاد کرو کہ یہ گناہوں کو مٹاتی اور دنیا سے بے رغبت کرتی ہے۔ * موت کو زیادہ یاد کرنے اور اس کی زیادہ تیاری کرنے والے لوگ عقلمند ہیں۔ [1]*جسے موت کی یاد خوفزدہ کرتی ہے ، قَبْر اس کے


 

 



[1]     احیاء العلوم ، ۵ / ۴۷۷تا۴۷۸ ، مترجم ، مکتبۃ المدینہ