Book Name:Maut Ki yad Kay Fazail

کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ(I.T Department)نے عاشقانِ رسول کےلیے مولانا الیاس قادری کے نام سے بھی ایک ایپ(Application)بنائی ہے۔

اس ایپ(App)میںاَمِیْـرِاَھْلِسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےمدنی مذاکرے ، آڈیو ویڈیو بیانات ، مدنی پھول ، منقبتیں ، دعائیں اور اس کے علاوہ کئی اہم معلومات  ہیں ۔ اس لیے آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال  کیجئے اور اس سے بھر پور فائدہ حاصل کیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ [1]

تیل ڈالنے اور کنگھی کرنے  کی سنتیں اور آداب

آئیے!شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمیرِاَہلسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے “ 163 مَدَنی پھول “ سے تیل ڈالنے کی سُنّتیں و آداب سُنتے ہیں : *حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں کہ حُضورِ اَنْوَر ، شَافِعِ مَحْشَر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سَرِ اَقْدَس میں اکثر تیل لگاتے اور داڑھی مبارَک میں کنگھی کرتے تھے اور اکثر سرِ مبارَک پر کپڑا (یعنی سَر بَنْد شریف) رکھتے تھے یہاں تک کہ وہ کپڑا تیل سے تر ہوجاتا تھا۔ [2] *سَر اور داڑھی کے بال صابُن وغیرہ سے دھونے کا جن کا معمو ل  نہیں ہوتا اُن کے بالوں میں اکثر بَدْ بُو ہو جاتی


 

 



[1]      ترمذی ، ابواب العلم ، ص ۶۳۰ ، حدیث : ۲۶۷۸

[2]       الشمائل المحمدیة ، ، ص۱۱۵ ، حدیث : ۳۳