Book Name:Maut Ki yad Kay Fazail

قَبْرمیں لہرائیں گے تاحشر چشمے نور کے                                                                                          جلوہ فرما ہو گی جب طَلْعَت رسولُ اللّٰہ کی [1]

موت کی یاد بھولنے کی بڑی وجہ

پیارےاسلامی بھائیو!موت کی یاد میں رکاوٹ کی سب سے بڑی وجہ لمبی امیدیں ہیں جن میں شیطان نے ہمیں باندھا ہواہے۔ ہم نت نئے منصوبے تو تیار کرتے جاتے ہیں مگر موت کی تیاری سے غافل ہیں ، فنا ہونے والی دنیا میں گھر کی خوبصورتی ہماری پہلی ترجیح تو ہے ، مگر ہمیشہ کی رہنے والی زندگی ہمارے ذہن کے کسی کونے میں نہیں ۔

موت کو یاد نہ کرنے کے نقصانات

موت کی یاد سےغفلت انسان کوبہت سےنقصانات سےدوچارکردیتی ہے۔ * موت کی یاد سے غفلت انسان کو موت سے بے پروا کرکے قبرو  آخرت کی یاد  بُھلا دیتی ہے۔ * موت کی یاد سےغفلت انسان کوآخرت میں اپنے اعمال کے حساب اورمیدانِ محشر کی سختیوں کوبُھلادیتی ہے۔ * موت کی یاد سے غفلت انسان کو دِین پرعمل سے دُورکرتی اورشریعت کی پیروی سے محروم کر دیتی ہے۔ * موت کی یاد سے غفلت انسان کو اچھے بُرے کی تمیز سے بے نیاز کر تی  اور انسان کی نظروں میں غلط اور صحیح کا فرق مِٹا دیتی ہے* موت کی یاد سے غفلت انسان کوفرض نمازکی ادائیگی سےمحروم کرتی اورواجبات کواداکرنےسےروک دیتی ہے* موت کی یاد  سے غفلت سنّتوں پر عمل میں رُکاوٹ بنتی اورانسان کو اس کے مقصدِ حقیقی سے ہٹا کر فضول کاموں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ لہٰذا  ہروقت اپنی موت کو یاد رکھیں  اور ا س کی تیاری


 

 



[1]   حدائق بخشش ، ص۱۵۲