Book Name:Wah Kiya Baat Ghous e Azam Ki

آیات کی تفسیر سُننے یا سُنانے یا پھر اِنفرادی طورپر پڑھنے کی کوشش کی جائے ، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے کثیر علمِ دِین سیکھنے کا موقع ملےگا۔

آئیے تفسیرصِراطُ الْجِنَان کی چندنمایاں خصوصیات بھی سنتے ہیں : (1)تفسیرصِراطُ الجنان میں قرآنِ پاک کے 2ترجمے دِیے گئے ہیں ، ایک اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا کنزالایمان شریف اور دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے دِیا گیا ہے ، جو کنزالایمان سے ہی آسان اردو میں ترتیب دیا گیا ہے۔ (2)یہ تفسیر خزائنُ العرفان اور تفسیر نورُالعرفان کا فیضان ہے ، تفسیر خزائنُ العرفان ، خلیفہ اعلیٰ حضرت ، مُفتی نعیمُ الدّین مُراد آبادی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی اورتفسیر نورُ العرفان اِن کے خلیفہ ، حکیمُ الامّت مفتی احمد یارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ہے۔ (3)یہ تفسیر نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصر(4)اس میں بہت آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تا کہ عام اسلامی بھائی بھی اسے پڑھ اور سمجھ سکیں۔ (5)اعمال کی اِصلا ح کے لیے نئی پیدا ہونے والی مُعاشرتی بُرائیوں کا بھی رد کیا گیا ہے۔ (6) باطنی امراض کے متعلق بھی قدرے تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔ (7)والدین ، رِشتے داروں ، یتیموں ، پڑوسیوں وغیرہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور صِلہ رِحمی کرنے کے متعلق بھی اِصلاحی مواد موجود ہے۔ (8) عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کو دلائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ (9) موقع کی مناسبت سے حضورِ پُرنور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور اولیائے عِظام کی سِیرت اور واقعات بھی ذِکر کیے گئے ہیں۔ (10) آیات سے حاصل ہونے والے فوائد بھی آسان اور سادہ انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’اِنْفِرادی کوشش‘‘