Book Name:Wah Kiya Baat Ghous e Azam Ki

کی تیاری کرتاہے ، کئی کئی کتب کامطالعہ کرتا ہے ، بیان کی ایک ترتیب اور خاکہ اپنے ذہن میں  بٹھاتاہے  بلکہ کبھی تو  مکمل بیان یا کچھ  ضروری نکات  بھی لکھ کر ساتھ لاتاہےتاکہ بیان کرنے میں آسانی رہے ، جیسےمثال کے طور پر میں آپ کےسامنے بیان کر رہا ہو ں تو مکمل بیان  ایک ترتیب کےساتھ  میرے سامنےموجودہےمگرقربان  جائیے!حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی علمی  شان و شوکت اور آپ  کی بے مثال ذہانت پرکہ آپ نےانہی آیات  پر بیان فرمایا  جوقاری صاحب نے تلاوت  کی تھیں اور ان آیات کی ایک نہیں ، دو نہیں ، تین نہیں بلکہ چالیس(40)تفسیریں  اور ہرہرقول کےقائل کا نام بھی بیان  فرمایااور ایسی علم وحکمت سےبھر پورتفسیریں بیان فرمائی کہ  جنہیں سن کرعلامہ عبد الر حمٰن ابنِ جوزیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جیسےوقت کےبہت بڑے عالِم و امام بھی حیران  رہ گئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

               اےعاشقانِ  غوثِ  اعظم!بیان کردہ  واقعہ سے حضور غوث ِپاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی قرآنِ کریم  سےوالہانہ محبت ظاہر ہورہی ہےکہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہعلم کا سمندر ہونے کے باوجودقرآنِ  کریم کی کئی کئی تفاسیر کو  پڑھتےاو ر  بیان کرتے ۔ کثرت سے  عبادت و رِیاضت اور قرآنِ کریم کی تلاوت  کر تے ، آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پندرہ(15) سال تک رات بھرمیں ایک قرآنِ پاک ختم کرتےرہے۔ (بہجة الاسرار ،  ذکر فصول من کلامه الخ ، ص۱۱۸ ملخصاً   )

                             ہم  غوثِ پاک کی محبت کادم بھرنے والے اپنی حالت پر غور کریں کہ کیا ہمیں زبانی نہیں بلکہ دیکھ کردُرست قرآنِ کریم پڑھنا آتاہے؟گھر میں گاڑی  ہو اور  گاڑی چلانا نہ آئے تو اس کے لئے باقاعدہ ڈرائیونگ کا کورس کیا جاتاہے۔ بھاری فیسیں ادا  کی جاتی ہیں اور جلد سے جلد ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش