Book Name:Wah Kiya Baat Ghous e Azam Ki

بلند مرتبہ کیسے نصیب ہو اہے ، تو  یادرکھئے!جو لوگ اپنی زندگی ر بِّ کریم کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزارتے ہیں ،  تو اللہ کریم انہیں اپنی حقیقی  محبت عطا فرماتاہے  اور انہیں   کئی کرامات سے نوازتاہے یہی وجہ  تھی   کہ

شانِ غوث ِ پاک 

* ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی زندگی کا ہر ہر لمحہ   شریعتِ  مطہرہ پر عمل کرتے ہوئے گزرتا تھا۔ * فرائض و واجبات کی پابندی فرمایاکرتےتھے۔ * پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا تھا۔ *  جب چاریا پانچ برس کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ نے تَعَوُّذْ(اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم)اور تَسْمِیَہ(بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم)کےبعد18پارےزبانی سُنادئیےاورفرمایا : میری ماں(رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہَا) کو بھی اِتنا ہی یاد تھا ، وہ پڑھاکرتی تھیں تو میں نےسُن کر یادکرلیا ۔ ( رسالہ منّے کی لاش ، ص۴)*  40 سال (Forty years) تک عشا کے وضو سے فجرکی نماز ادا فرمائی ۔ * جب بےوضو ہوتےتواسی وقت وضو فرماکر(2) رکعت نمازنفل پڑھ لیاکرتے تھے۔ (بہجة الاسرار ، ذکرطریقه ، ص۱۶۴) *  روزانہ ایک ہزار(1000) رَکْعَت نفل ادافرماتےتھے۔ (غوثِ پاک کےحالات ، ص۳۲)* آپ کے دستِ کرامت پر پانچ سو(500)سے زائد غیرمسلموں  نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سےزیادہ ڈاکو ، چور ، فُسّاق و فُجّار ، فسادی اور بڑے بڑےگناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔

 (بہجۃالاسرار ، ذکر وعظہ ، ص ۱۸۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بے شمار اوصاف کے پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ  عِبادت ورِیاضَت ، وِلایَت وکَرَامَت میں تواپنی مثال آپ تھے ، مگر آپ