Book Name:Wah Kiya Baat Ghous e Azam Ki

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی  روزانہ کم از کم3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ  صراط الجنان کا مطالعہ کیجیے ، قرآنِ پاک کی تعلیمات پر نہ صرف خود  عمل کیجیے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلائیے۔ آیئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو مضبوطی سے تھام لیجئے اور دوسروں کو بھی اس ماحول سے وابستہ کرنے کے لئے اخلاص کے ساتھ انفرادی کوشش شروع کردیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ انفرادی کوشش کی ترغیبیں تو 72 نیک اعمال نامی رسالے میں بھی موجود ہیں ، چنانچہ نیک عمل  نمبر36ہے : کیا آج آپ نے اِنفرادی کوشش کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے 12 مَدَنی کام میں سے کم از کم ایک مَدَنی کام کی ترغیب دِلائی؟

یاد رہے!* اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سے نمازِ باجماعت پڑھنے والوں میں اضافہ ہوتاہے۔ *  مَسجدوں کو آباد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ *  مَدَنی دَرس  اور نمازِ فجر کے بعدتفسیرِ قرآن کے حلقے میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ *  سُنَّتوں  کی تربیت کیلئے قافلوں میں سفر کیلئے اسلامی بھائی تیار کیے جاسکتے ہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے  انفرادی کوشش کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

ڈاکو نے توبہ کرلی

ملکِ مرشدکی جیل کے ایک سزا یافتہ قیدی پہلے پہل ایک خطرناک ڈاکو تھے۔ لوگوں پر ان کا ڈر طاری تھا۔ بہترین فائٹر تھے اور کئی پولیس مقابلے بھی کرچکےتھے۔ بالآخر پولیس نے انہیں گرفتار کر ہی لیا ، ان کی خوش قسمتی کہ انہیں جیل میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ قرآن کے اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگئی۔ مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سےجیل میں ہی انہیں مدرسۂ فیضانِ قرآن میں مکمل قرآنِ پاک سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے