Book Name:Wah Kiya Baat Ghous e Azam Ki

کی جاتی ہے۔ اسی طرح شروع میں موبائل چلانا نہیں آتا تھا ، لیکن لوگوں  سے پوچھ پوچھ کر یہ بھی سیکھ لیااور کسی سے پوچھنے میں کوئی  شرم بھی نہیں آئی۔ کاروبار(Business) کرنا چاہا اس کے لئے پہلے ہی بہت سے تجربہ کار لوگوں سے مشورے لئےجاتے ہیں کہ کہیں کاروبار میں نقصان نہ ہوجائے ، اس کےلئےپہلے سےمعلومات حاصل کیں ، فائدے مند اور نقصان دہ پہلو کو مَدِّ نظر رکھا۔ اسی طرح انگلش بولنےکی مثال لے لیجئے ، ہمارے ہاں کوئی بھی انگریزی سیکھ کر پیدا نہیں ہوتا ، مادری زبان کچھ اور ہوتی ہے لیکن جب انگلش سیکھ لی تو فرفر بولنا بھی آگئی ، بلکہ اب تواولادکواتنی انگلش سکھاتے ہیں کہ گویااس نے انگریزوں کو انگلش پڑھانی ہے ، مگرقرآنِ کریم اِتنابھی نہیں پڑھاتے کہ جس سے یہ بیچارے  خوداپنی نمازدُرست کرسکیں۔

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہمیں چاہئےکہ نہ صرف خودتلاوتِ قرآن کی عادت(Habit) بنائیں ، بلکہ اپنےگھر والوں ، دوست احباب اوردیگرمسلمانوں کو بھی تلاوت ِ قرآن کرنے کی دعوت دیں ، اور صرف پڑھیں نہیں بلکہ قرآنِ پاک کو سمجھیں بھی ، اس میں کیا ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟یہ بھی ہمیں معلوم ہونا چاہیے اور اس کے لیے قرآنِ پاک کو تفسیر کے ساتھ پڑھنا ہی فائدے مند ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

تفسیر صِرَاطُ الْجِنان کا تعارف و خصوصیات

اے عاشقانِ غوثِ اعظم!قرآنِ کریم کو  بہتر طریقے سے سمجھنے کیلئے روزانہ  نماز ِ فجر کے بعد مَدَنی حلقے میں 3 آیات کی تلاوت ، ترجمہ اورمکتبۃ المدینہ کی “ تفسیرصِراط ُالجنان ‘‘ سے ان