Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

کی اُمّت سے محبت“کے رِقّت انگیز واقعات اور مرحبایامُصْطَفٰےکی دُھومیں مچاتاہوا،جشنِ ولادتِ سرکارکی خوشیاں سُناتاہوا پیاراپیارامکتوبِ عطار بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گی۔آئیے!پہلے ایک ایمان افروز حدیثِ پاک سنتی ہیں،چنانچہ

لو وہ آیا میرا حامی!

       حضرت عبدُاللہبن عُمَررَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُماسے روایت ہے،مہربان آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: قِیامت کے دن حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام عرش کےقریب کشادہ میدان میں ٹھہرے ہوئے ہوں گے،آپ عَلَیْہِ السَّلَام پردوسبزکپڑے ہوں گے،اپنی اولاد میں سے ہراُس شخص کو دیکھ رہے ہوں گےجوجنَّت میں جارہا ہوگا اوراپنی اَولادمیں سے اُسےبھی دیکھ رہےہوں گے جو دَوزَخ میں جارہا ہوگا۔ اسی دوران حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام میرے ایک اُمَّتِی کو دَوزَخ میں جاتا ہوا دیکھیں گے۔حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام پکاریں گے:یااحمد(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)!یااحمد(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)!میں کہوں گا:لَبَّیْک اے ابُو الْبَشَر! حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کہیں گے:آپ کایہ اُمَّتِی دَوزَخ میں جارہاہے۔یہ سُن کر میں بڑی پُھرتی کے ساتھ تیز تیز(قدموں سے)فِرِشتوں کےپیچھے چلوں گا اور کہوں گا:اےمیرےرَبّ کے فِرِشتو!ٹھہرو۔وہ عرض کریں گے:ہم مُقَرَّرکردہ فِرِشتے ہیں،جس کام کا ہمیں اللہ پاک نےحکم دیا ہے،اس کی نافرمانی نہیں کرتے،ہم وہی کرتے ہیں جس کا ہمیں حکم ملا ہے۔جب میں افسردہ  ہو جاؤں گا اور اپنی داڑھی مُبارک کوبائیں ہاتھ سےپکڑ کر عرش کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرتےہوئے عرض کروں گا:اے میرے ربِّ کریم!کیا تُو نےمجھ سے وعدہ نہیں فرمایاکہ تُو مجھے میری اُمَّت کے بارےمیں رُسوا نہ فرمائے گا ۔ عرش سےپکارآئے گی:اے فرِشتو!محمد(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی مانو اور اِس شخص کو لَوٹادو۔پھر میں اپنی