Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتوساری عمرہمیں اُمَّتی اُمَّتیکہہ کریادفرماتےرہے،قبر ِانورمیں  بھی اُمَّتی اُمَّتی   فرما رہے ہیں  اورحشر تک فرماتے رہیں  گےیہاں  تک کہ محشر کے روز بھی اُمَّتی اُمَّتی فرمائیں گے ۔ حق یہ ہےکہ اگرصِرف ایک باربھی اُمّتی فرمادیتےاورہم ساری زندگییانبی یانبی،یارسولَاللہ،یاحبیبَ اللہ(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کہتے تب بھی اُس ایک باراُمّتی کہنے کا حق ادا نہیں  ہو سکتا۔(عاشقِ اکبر، ص ۵۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اُمّتی کو کیسا ہونا چاہئے؟

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت کے واقعات سُن رہی  ہیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھی  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی ہیں، اب ہم اپنے بارے میں غور کریں کہ کیا ہمیں بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ایسی ہی مَحَبَّت ہے جیسی ایک اُمّتی کو اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ہونی چاہئے،مثلاًآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی  اُمّتی تو نمازوں کی پابند ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اُمّتی تو اپنی ضرورت کےمسائل جاننے والی ہونی چاہئے، آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو تقویٰ  وپرہیزگاری کا پیکر ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو اپنی شرعی ذِمّہ داریاں پوری کرنے والی ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی توتلاوتِ قرآن کی  شیدائی ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو ناجائز و حرام کاموں سے بچنے والی  بلکہ اپنی اولاد وغیرہ کو ان کاموں سے بچانے والی ، ان کی صحیح اسلامی تربیت کرنے والی ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو خوفِ خدا والی ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو اپنی اور دوسری اسلامی بہنوں کی اصلاح کی کوشش کرنے والی ہونی چاہئے، آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو بہترین خوبیوں