Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

سے آراستہ ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی توبے حیائی کے کاموں سے بچنے والی ہونی چاہئے ،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو باطنی بُرائیوں سے دُور ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو اسلامی بہنوں کی خیرخواہ ہونی چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی رحمتِ کونین، نانائے حَسَنَیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فرمانبرداری کرنے والی ہونی چاہئے ،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّتی تو سُنّتوں کی پیروی کرنے والی ہونی چاہئے ۔ اللہ کریم ہم سب کو آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ربیعُ الاوّل  کا  خوشیوں بھرا مہینا جاری و ساری ہے۔ اَمیرِاَہْلسُنَّت، حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطّارقادِرِی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جَشنِ مِیْلَاد مَنانے والے اور والیوں کو اپنے مکتوب(Letter)میں کچھ اَہَمّ  نِکات عطا فرمائے ہیں۔ آئیے! چند نِکات ہم بھی  چنتی ہیں:

مکتوبِ عطار کے اہم نکات

(1)اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھرکے اندر(صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں)مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔

(2)اگر جھنڈے پر نَقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے نیز جیسے ہی رَبِیْعُ الاوّل شریف کا مہینا تشریف لے جائے فوراً  اتروا لیجئے۔ اگراحتِیاط نہیں کر پاتی اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو سادہ مَدَنی پرچم لگوائیے۔ (سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی